گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پارکنگ پلازہ کی نیلامی کے سلسلہ میں میئر کارپوریشن گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس گوجرانوالہ نورش صباء کے درمیان معاملات کو افحام و تفہیم سے حل کرنے کیلئے دونوں کے درمیان رابطہ ہونے پر میئر کارپوریشن گوجرانوالہ نے پارکنگ پلازہ کا تمام ریکارڈ اے ڈی سی فنانس کے سپردکر دیا ، گزشتہ روز اے ڈی سی فنانس نے میئر کارپوریشن گوجرانوالہ سے رابطہ کیا تھا کہ پارکنگ پلازہ کی دکانوں کی نیلامی میں دونوں ادارے مل کر کام کریں تو بہتر ہو گا پارکنگ پلازے کی اراضی کو متنازعہ بنانے کی بجائے معاملات کو بہتر طریقے سے حل کئے جائیں۔