ملتان (سٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ساہیوال میں نئے ریجنل ٹیکس آفس کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ملک میں ٹیکس گزاروں کی سہولت اور ان کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ایک نیا ریجنل ٹیکس آفس قائم کردیا گیاہے ، ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس ملتان کے ماتحت کام کرنے والے ساہیوال زون آفس کو ریجنل ٹیکس آفس کا درجہ دے دیا گیاہے ،جس پر نئےمالی سال سے عملدرآمد کیا جائے گا۔