وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ملک میں ترقی دھرنوں اور افرا تفری سے نہیں آئے گی، ترقی سی پیک، موٹروے کی تعمیر اور بجلی کے منصوبوں سے آئے گی۔
چوہدری نثار نے چکری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ بڑی بڑی تبدیلی کا نعرہ لے کر نکلے ہیں، خدا کے لیے ان پر دھیان نہ دینا، ہر موسم کے ساتھ جن کے لیڈر بدلتے ہوں وہ تبدیلی نہیں لاسکتے ۔
انہوں نے کہا کہ آج کل نعرے لگا کر لوگوں کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے، لوگ بڑی بڑی تبدیلی کا نعرہ لے کر نکلے ہیں، خدا کے لیے ان کا دھیان نہ دینا۔
چوہدری نثار نے مزید کہا کہ تبدیلی کی بات وہ کر رہے ہیں جنہوں نے ملک کا تیا پانچا کیا، ان کے دائیں بائیں وہ لوگ ہیں جنہوں نے کرپشن کے ریکارڈ بنائے۔
وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ترقی دھرنوں اور افراتفری سے نہیں آئے گی، ملک میں ترقی سی پیک سے اور موٹر وے بنانے سے آئے گی۔