• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سکھر (بیورو رپورٹ) نصرت کالونی نمبر 6پرانا سکھر کے رہائشی مقتول لڑکے کے ورثاء نے انصاف کی فراہمی کے لئے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لئے تحریک انصاف، جمعیت علماء اسلام، سکھر ڈیولپمنٹ الائنس سمیت مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی و تجارتی تنظیموں کے رہنماؤں نے احتجاج میں شرکت کی۔ لڑکے کے والد زاہد انصاری نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈیڑھ ماہ قبل سفاک قاتلوں نے ہمارے لڑکے  12سالہ فرخ کو بے دردی سے قتل کرکے اس کی لاش جلادی تھی، ملزمان گرفتار ہیں ،ہمیں خدشہ ہے کہ بااثر افراد کی پشت پناہی رکھنے والے ملزمان کو رہا کردیا جائیگا۔
تازہ ترین