بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس بہاول پورکے کمیٹی روم میں منعقد ہوا، جس میں ایم این اے علی حسن گیلانی، صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ، اراکین اسمبلی خالد وارن، میاں شعیب اویسی، عدنان فرید قاضی، فوزیہ ایوب قریشی، حسینہ بیگم، ڈپٹی کمشنر رانا محمد سلیم افضل، سمیع اللہ چوہدری، میئر عقیل نجم ہاشمی، چوہدری سعد مسعود، میاں شاہد اقبال، اور تعمیراتی محکموں کے افسران موجود تھے۔اجلاس میں وزیر اعظم کے پائیدار ترقیاتی اہداف پروگرام کے فیز ون اور ٹوکے تحت 1053مختلف ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا، ممبر قومی اسمبلی علی حسن گیلانی نے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ وقت پر مکمل کی جائیں اور متعلقہ افسران موقع پر جا کر ترقیاتی سکیموں کی کوالٹی چیک کریں۔ڈپٹی کمشنر رانا محمد سلیم افضل نے کہا کہ جو سکیمیں شروع نہیں کی گئیں ان سکیموں پر ایک ہفتہ کے اندر تعمیراتی کام شروع کر دیئے جائیں۔