• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ جعفر خان مندوخیل کی قیادت پر اظہار اعتماد

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ق) بلوچستان کے صوبائی صدر قطب الدین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ(ق)کےصوبائی صدر اور صوبائی وزیر ریونیو اور ٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل کی قیادت میں پورے صوبے میں پارٹی بھر پور طریقے سے فعال ہورہی ہے جبکہ آئے روز طلباء اور خاص کر ژوب کے نوجوان شیخ جعفر کی قائدانہ صلاحیت پر اعتماد کرکے اس میں شمولیت کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی طرح فیڈریشن کی جلد ہی صوبے بھر میں اور ژوب میں ایک نمائندہ تنظیم کی صورت میں مزید فعال ہو جائے گی ۔
تازہ ترین