• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ ، ہائیکورٹ سے قتل کے2 مجرموں کی سزا عمر قید میں تبدیل

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) ہائیکورٹ نے قتل کے مجرموں کی سزا عمر قید میں تبدیل کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے تھانہ صدر مریدکے کے قتل کیس کے مجرم عابد عرف کالی کو سیشن کورٹ سے سنائی جانے والی سزائے موت کے حکم کی توثیق نہ کی ہے اور سزائے موت کو عمر قید بامشقت کی سزا میں تبدیل کر دیا ہے۔ اسے ایڈیشنل سیشن جج نے 2011 کو سزائے موت اور 3 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنایا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ہرجانہ کی سزا برقرار رکھی ہے۔ علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نے تھانہ سٹی اے ڈویژن کے قتل کیس کے مجرم ذیشان عرف شانی بٹ کو سیشن کورٹ سے دی جانے والی سزائے موت کو عمر قید بامشقت کی سزا میں تبدیل کر دیا ہے۔ اسے 2013 کو سزائے موت کا حکم سنایا گیا تھا۔
تازہ ترین