• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کےلیے کوئی ریڈزون نہیں، انیس قائم خانی

There Is No Red Zone For Public Anees Qaim Khani

پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ عوام کےلیے کوئی ریڈزون نہیں،اپنے بچوں کےلیے نکلیں گے،آج شام جب لاکھوں لوگ نکلیں گے توان کوپتا لگ جائے گا۔



شارع فیصل پر استقبالیہ کیمپ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انیس قائم خانی نے کہا کہ کراچی کے میئرکےلیے اختیارات مانگ رہا ہوں،حکومت کوہمارے مطالبات ماننے ہوں گے،آپ دیکھتے جائیں ہم ان کے ساتھ 6 بجے کےبعد کرتے کیا ہیں۔



پاک سرزمین پارٹی کے صدرنے مزید کہا کہ ہم نے شارع فیصل اور ایف ٹی سی کی اجازت مانگی تھی اور ہمیں مارچ کی اجازت مل گئی ہے۔



واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی نے آج ایف ٹی سی برج شارع فیصل سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک ملین مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔



دوسری جانب کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا ہےکہ ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے،پابندی پرسختی سےعمل کرایا جائے گا۔



اعجاز احمد خان کا کہنا تھا کہ ریڈ زون میں جلسے،جلوس اور اجتماع کی ممانعت ہے۔

تازہ ترین