وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سوشل میڈیا پر پاکستانی افواج کو تنقید کا نشانہ بنانے کا نوٹس لے لیا ،انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں پاک فوج یا اس کے افسران کی تضحیک ناقابل قبول ہے۔
اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں چوہدری نثار نے کہا کہ آئین کےتحت ملکی سیکیورٹی کےمعاملات اورمتعلقہ اداروں پر تنقید نہیں کی جاسکتی،انہوں نے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ ایساجرم کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
ان کا کہناتھاکہ پاک فوج پر تنقید کے قابل مذمت عمل میں ملوث افراد کا تعلق کسی بھی پارٹی ،جماعت یا پیشے سے ہوان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایسی سرمیوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی جس سے پاک فوج کے وقار پر حرف آئے،دانستہ یا غیر دانستہ طور پر ایسا جرم کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی ۔