کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے سری لنکا میں ہونے والی جونیئر اور کیڈٹ سائوتھ ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کیلئے مرد و خواتین ٹیموں کا اعلان کر دیا۔ ایونٹ 17 سے 21 مئی تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا جس میں 7 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ پاکستانی ٹیم پانچ مرد اور دو خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ ان میں فہد خواجہ، عبید شاہ، باسط علی، شاہ خان، حسیب الرحمان خواجہ، کائنات اور اقراء شامل ہیں، پچھلی سائوتھ ایشین چیمپئن شپ کراچی میں منعقد ہوئی تھی جس میں پاکستان نے ڈبلز اور ٹیم ایونٹس میں چاندی کے تمغے جیتے تھے جبکہ فہد خواجہ نے کانسی اور فیضان ظہور نے انڈر 15 کیٹگری میں طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔