• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواں کلی زیارت بائی پاس اور حبیب الرحمن سدوزئی روڈ پختہ تعمیر نہیں ہو سکے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نواں کلی زیارت بائی پاس اور حبیب الرحمن سدوزئی روڈ پختہ تعمیر نہیں ہو سکے ‘ گرد و غبار ‘ ٹریفک کی روانی متاثر تفصیلات کے مطابق حبیب الرحمن سدوزئی روڈ اور نواں کلی زیارت بائی پاس طویل عرصہ سے ناپختہ ہے بجری پھینککر تعمیراتی کام ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ روڈ کچا ہونے کی وجہ سے متعدد مرتبہ ٹریفک حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں اہل علاقہ نے بتایا کے لوگوں نے روڈ کی تعمیر کیلئے اپنی زمینوں سے 60فٹ کی جگہ دی ہے اور بارہا انتظامیہ سے اپیل بھی کی کے وہ مذکورہ روڈ کو جلد بلیک ٹاپ کرکے پختہ تعمیر کریں لیکن اس حوالے سے عملی اقدامات نہیں ہو سکے اس کے علاوہ نواں کلی بائی پاس پر پلوں اور سڑک کی تعمیر کاکام طویل عرصے سے تاخیر کا شکار ہے بائی پاس پختہ تعمیر نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ سے ہر طرف گردوغبار ہے جبکہ اس علاقے میں بڑی تعداد میں نئی ہائوسنگ سکیمز بنائی جا رہی ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ پل اور بائی پاس روڈ فوری تعمیر کئے جائیں ۔
تازہ ترین