• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری جدوجہد اقتدار نہیں ، اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے ہے، سراج الحق

گجرات (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی و سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات سے وزیراعظم نوازشریف اور اس کے خاندان کی کرپشن بے نقاب ہو جائے گی، عدلیہ نے پانامہ کیس پر نوازشریف کا احتساب کیا تو قوم کی نظروں میں عدلیہ کا وقار مزید بڑھ جائے گا، ہماری جدوجہد اقتدار نہیں ، اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے ہے،کرپشن کا علاج صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے، سٹیٹس کو کا مسلط کردہ موجودہ ظالمانہ نظام قومی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ بن چکا ہے،نیوز لیکس پر حکومت  قوم کو اعتماد میں لے۔قومی اداروں کو پانامہ کیس پر جے آئی ٹی کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے، کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گجرات میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ضلعی امیر ڈاکٹر طارق سلیم، چوہدری نثار احمد ایڈووکیٹ و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
تازہ ترین