گجرات (نمائندہ جنگ) گزشتہ روز جماعت اسلامی کے زیر اہتمام جلسہ میں مرکزی امیر سراج الحق کی موجودگی میں تحریک انصاف کے رہنما ملک فیصل جاوید، ق لیگ کے سابق ناظم چوہدری خالد محمود، ملک جاوید اقبال، میاں عرفان احمد اور سابق صدر کھاریاں بار لطیف لنگڑیال نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، سراج الحق نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا اور طلائی ہار پہنائے، اس موقع پر جماعت اسلامی پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد، ضلعی امیر ڈاکٹر طارق سلیم، چودھری نثار احمد و دیگر موجود تھے۔