سرگو د ھا (نمائندہ جنگ) استقبال رمضان المبارک کے حوالے سے مفتی محمد طاہر مسعود کی سر پرستی، قاری احمد علی ندیم کی صدارت اور پیر عبد الوحید ڈوگر کی نظامت میں مختلف مذہبی جماعتوں، مدارس ومساجد کے ذمہ داران کا مشترکہ پلیٹ فارم سنی علماء کو نسل کا اجلاس 13بلاک کی جامع مسجد ابو القاسم میں منعقد ہوا جس میں رمضان آرڈیننس پر مکمل عملدر آمد کے لیے جید علماء کرام پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو سرگودھا انتظامیہ سے رابطہ میں رہ کر رمضان آرڈیننس پر عمل در آمد کے لیے راہ ہموار کر ے گی نہ صرف سرگودھا سٹی بلکہ سر گودھا کی سات تحصیلوں میں بھی علماء کرام پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دینے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔ اجلاس میں سانحہ مستونگ کی مذمت کی گئی۔ اس موقع پرقاری وقار احمد عثمانی،مولانا الیاس فاروقی، مفتی عبد الرؤف،مولانا عثمان علوی، مفتی ثناء اللہ،قاری بشیر، مولانا جنید طاہر، مولانا نور الحسن، مفتی محمد افضل، مفتی محمد ندیم، ندیم تبسم چیمہ و دیگر موجود تھے۔