شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) سٹی بی ڈویژن کے علاقہ مجاہد نگر میں چار افراد نے مالک مکان کی بیوی اور بہن کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور بعدازں مبینہ طور پر مک مکا کرکے ملزم کو چھوڑدیا اور خواتین کے میڈیکولیگل کروانے کے بعد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا پولیس کو ثناء سعید کی طرف سے ملزمان کیخلاف کارروائی کی درخواست دی گئی ہے ، ملزمان ان کے مکان کے کرایہ دار ہیں مگر وہ نہ تو کرایہ ادا کررہے تھے اورنہ ہی بار بار تقاضہ پر وہ مکان خالی کرنے کو تیار تھے، انہوں نے مشتعل ہوکر ثناء سعید ودیگر اہل خانہ پر حملہ آور ہوکر ان کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔