• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہراہ فیصل پر کھودے گئے گڑھے میں شہریوں کی گاڑیاں پھسنے لگیں

Citizens Vehicles Dug In A Pit Road At Shahrae Faisal
کراچی میں شارع فیصل پر ترقیاتی کام کے بہانے پی ایس پی کا ملین مارچ روکنے کیلئے کھودے گئے گڑھے میں اب شہریوں کی گاڑیاں پھنس رہی ہیں۔ کھدائی کی وجہ سے شارع فیصل پر شدید ٹریفک جام ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے اتوار کو وزیر اعلیٰ ہاؤس تک ملین مارچ کے نام سے ریلی کا اعلان کیا گیا تھا جسے روکنے کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ ہاوس تک رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔

اسی دوران شارع فیصل پر جناح اسپتال کے قریب ترقیاتی کام کا نام دے کر کھدائی بھی کردی گئی اور شارع فیصل پر ٹریفک کی آمدورفت بند کردی گئی۔

پارٹی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے بعد رات گئے ترقیاتی کام ختم کرکے شارع کو آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا مگر آج ہفتے پہلے کام کے دن فیصل کے اس گڑھے میں کئی گاڑیاں پھنستی اور نکلتی رہیں جس سے کئی کلومیٹر تک ٹریفک شدید جام رہا اور شارع فیصل کے ڈاؤن ٹریک پر نرسری تک کے علاقے میں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
تازہ ترین