• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افتخار چوہدری کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات

Iftikhar Chaudhary Meets Maulana Fazal Ur Rehman
جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار چوہدری نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر سربراہ جے ڈی پی افتخار چوہدری نے امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن سے مستونگ خود کش حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے افتخار چوہدری سے کہا کہ ایسے واقعات ہمارا راستہ تبدیل نہیں کر سکتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی اور جائز حکمرانی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین