گجرات ،لالہ موسیٰ(نمائندہ جنگ،نامہ نگارسے) ضلع گجرات میں 10رمضان بازار 24مئی سے فنکشنل کر دیے جائینگے، شہریوں کو کم قیمتوں پر اشیائے خور و نوش کی فراہمی کیلئے ضلع بھر میں 54فیئر پرائس شاپس بھی قائم کی جائیں گی، یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ لالہ موسیٰ، گجرات میں ریلوے روڈ، ماڈل بازار، شاہ جہانگیر روڈ ، ظہور الہی سٹیڈیم ، کنجاہ اور جلالپو ر جٹاں ، تحصیل کھاریاں میں جی ٹی روڈ کھاریاں اور ڈنگہ جبکہ تحصیل سرائے عالمگیر میں جی ٹی روڈ پر رمضان بازار لگایا جائے گا، تحصیل گجرات میں 32کھاریاں میں 18اور سرائے عالمگیر میں 4فیئر پرائس شاپس بھی قائم کی جائیں گی۔