اسلام آباد (حنیف خالد) سیکرٹریٹ گروپ کے بنیادی اسکیل نمبر19کے افسر ثناء اللہ خان کو ایف بی آر کا سیکرٹری اخراجات15مئی سے تعینات کر دیا گیا ہے انہوں نے اپنے نئے عہدے کا چارج اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے تابع لے لیا ہے ماڈل کسٹم کلکٹریٹ آپریزمنٹ ۔ویسٹ کراچی امیر احمد سومرو پرنسپل آپریزر کی معطلی کی مدت8 مئی 2017 سے مزید تین ماہ کیلئے بڑھا دی گئی ہے صدرامین فاروقی پرنسپل آپریزر ایم سی سی آپریزمنٹ ویسٹ کراچی کو ایف بی آر نے ان کی کارکردگی کی بنا پر ان کی بنیادی تنخواہ کے سو فیصد کے مساوی پرفارمنس الائونس دینے کی منظوری دی ہے۔