برمنگھم(آصف محمود براہٹلوی) نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم یافتہ بنا کر ہم برطانیہ میں بچوں کا مستقبل محفوظ رکھ سکتے ہیں، لوگ حصول علم کی جستجو میں برطانیہ کا رخ کرتے ہیں اور ایک ہم ہیں کہ برطانیہ میں ہونے کے باوجود یہاں کی عظیم تعلیمی درس گاہوں سے مستفید نہیں ہورہے، ان خیالات کا اظہار لارڈ میئر اکسفورڈ کونسلر الطاف حسین نے برمنگھم میں چوہدری لیاقت ، حاجی ادریس کی جانب سے اپنے عزاز میں منعقدہ الوداعی عشایہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سابق لارڈ میئر کونسلر شفیق شاہ، حاجی شریف مغل، ایشن چمبر آف کامرس کے صدر ثاقب بھٹی، سابق ایڈمسٹریٹر چوہدری الیاس، کونسلر ظفر اقبال، پرویز رٹوی، سابق صدارتی مشیر واجد برکی، سابق کونسلر چوہدری سعید سمیت کثیر تعداد میں کمیونٹی کے سرکردہ رہنمائوں نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ لارڈ میئر اکسفورڈ کونسلر الطاف حسین کا بطور لارڈ میئر اپنا پریڈ آئندہ ہفتے مکمل ہوگا۔ الطاف حسین نے مزید کہا کہ ہمارے بچوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے آگے بڑھنا ہوگا۔ ہم نے اور ہمارے بزرگوں نے اپنی استطاعت کے مطابق اپنا حصہ ڈالا ہے۔اب مقابلے اور ٹیکنالوجی کا دور ہےبچوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے حوصلہ افزائی کریں۔ ہر لارڈ میئر کا ایک تھیم ہوتا ہے، ایک چیرٹی کو منتخب کرکے اس کے لیے فنڈز اکٹھے کرتا ہے۔ میرا تھیم تعلیم تھا۔ اور اس کے فنڈز بھی مہیا کئے۔ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ عظیم تعلیمی درسگاہ اکسفورڈ یونیوسٹی میں اکسفورڈ اسلامک سٹڈی کے بلاک کا اسی ہفتے شہزادہ چارلیس افتتاح کریں گئے۔ امید ہے کہ ہماری ینگ جزیشن گریجویشن پوسٹ گریجویشنPHP کیلئے فائدہ اٹھائے گی۔چوہدری لیاقت نے کہا کہ تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جسے حاصل کرکے ہم دہشت گردی کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ کونسلر شفیق شاہ، شاقب بھٹی، چوہدری الیاس نے کونسلر لارڈ میئر کے تعلیمی تھیم کو خوش آئند قرار دیا۔ حاجی ادریس، حاجی شریف مغل، واجد برکی نے کہا کہ ملک پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے تاکہ ہماری یوتھ ملک پاکستان کا رخ کرے، کونسلر ادریس عارف کیروی، چوہدری فضل حسین اپیال، کونسلر ظفر اقبال جے پی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل اس ملک میں اعلیٰ تعلیم کے ذریعے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ آخر میں لارڈ میئر کونسلر الطاف حسین نے تمام شرکاء اور میزبان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا، جنہوںنے عزتوں سے نوازا۔