شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے)نیم پاگل معمر خاتون سے زیادتی کرنے والے نوجوان ندیم کو صفدرآباد پولیس نے گرفتار کر کے اس کا ریمانڈ حاصل کر لیا ، خاتون کھیتوں میں رفع حاجت کیلئے بیٹھی ہوئی تھی جہاں ملزم نے جا کر اسے پکڑ لیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس نے خاتون کے رشتہ دار کے بیان پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔