شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) جی ٹی روڈ کی آبادی منوںآباد میں نوجوان طاہر اور اس کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دو ہو گئی ، موقع پر فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص شان علی کا بھائی شاہد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اور ان کے تیسرے بھائی طاہر علی کی حالت بدستور تشویش ناک ہے پولیس نے شان علی کے بعد شاہد کی لاش بھی پوسٹمارٹم کروانے کے بعد اس کے ورثہ کے حوالے کر دی ہے۔