احیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر صغیر احمد قریشی،علی محمد سہتو اور احسان ابڑو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مصطفی کمال چوہدری نثار کی ایما پر الطاف حسین دوئم بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، وہ جن مسائل کے حل کو بنیاد بناکر شہر قائد کو ایک بار پھر عوام کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے اور شہر کو انتشار و لاقانونیت کا شکار کرنے کی سازش کررہے ہیں، سندھ حکومت ان مسائل کے حل کرنے اور کراچی کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات مہیا کرنے کے ایجنڈے پر دن رات مصروف عمل ہے،وزیر اعلیٰ سندھ انتہائی تیزی سے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرتے جارہے ہیں اور انشااللہ چند ماہ میں کراچی شہر میںپانی کا دیرینہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔