گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں ومجلس عاملہ کا اجلاس چودھری نصر اللہ گلِ ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ہوا ۔ ۔ اجلاس میں ضلع شیخوپورہ میں رہائش پذیر لاہور ہائیکورٹ بار کی رکن عالیہ شہزادی ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی گئی ۔ انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ عالیہ شہزادی ایڈووکیٹ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر ے۔