• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات میں ماں بیٹے سمیت تین افرادزخمی‘نوجوان کی خودکشی کی کوشش

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف واقعات میں ماں بیٹے سمیت تین افرادزخمی ہوگئے جبکہ کچلاک میں نوجوان کی خودکشی کی کوشش بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا پولیس کے مطابق سٹیلائٹ ٹائون کے علاقے غوث آباد میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خنجر کے وار کر کے محمدرحیم اوراس کی والدہ کو زخمی کردیا جبکہ نواں کلی کے علاقے خلجی کالونی میں چار افراد نے معمولی تکرار پر نوجوان نجیب اللہ کو زخمی کر دیا اورفرار ہوگئے دریں اثناءکچلاک میں نوجوان شا ہنواز نے زہریلی دوا پی کر خود کشی کی کوشش کی جسے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی حالت بہتربتائی جاتی ہے۔
تازہ ترین