گجرات (نمائندہ جنگ) 27سالہ نوجوان کو انجکشن لگا کر قتل کر دیا گیا،سول لائن گجرات کے علاقہ نعمت پورہ کے رہائشی 27 سالہ سمیع اللہ کو نامعلوم افراد گھر سے بلا کر لے گئے اور اسے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے قریب زہریلا انجکشن لگا دیا، نوجوان موت کے منہ میں چلا گیا، پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش قبضہ میں لے کر عزیز بھٹی شہید ہسپتال سے پوسٹمارٹم کروانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔