کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران و دکانداران کے صوبائی صدر سیدامرالدین آغا چیئرمین ٹکری عبدالحمید بنگلزئی، سینئر نائب صدر حبیب اللہ اچکزئی، تاج محمد بڑیچ، عبدالصبور خلجی، محمد اکرم محمد شہی، حاجی امیر محمد اور دیگر اراکین کابینہ نے کہا گزشتہ روز چمن کے تاجر حاجی محمد اچکزئی کے اغواء کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے چمن میں تاجربرادری عدم تحفظ کا شکار ہے یہ ایک بہت بڑا المیہ ہے کیونکہ چمن شہر میں اغواء کاری ایک منافع بخش کاروبار بن گیا ہے مٹھی بھر اغواء کاروں نے تاجر برادری کا جینا محال کردیا ہے 24گھنٹے گزرنے کے باوجود ادارے حاجی محمد اچکزئی کو بازیاب کرانے میں ناکام ہوچکے ہیں جوایک سوالیہ نشان ہے دریں اثناء چیئرمین عبدالحمید اچکزئی نے چمن کے صدر حاجی جمال شاہ اچکزئی پریس سیکرٹری محمد علی اچکزئی نے ٹیلیفون پر چمن کے مغوی تاجر حاجی محمد اچکزئی کے اغواء پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغوی تاجر حاجی اچکزئی کے خاندان بلوچستان بھر کے تاجر برادری حاجی محمد اچکزئی کی بازیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔