• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کیاجائے، سردار فتح محمد

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے واپڈا کے چیئرمین سینیٹرسردار فتح محمد محمد حسنی نے تربت میں بے گناہ مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت بلوچستان میں بم دھماکوں اورٹاگٹ کلنگ کے ذریعے بے گناہ افراد اور مزدوروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن حکومت ان واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طورپر گرفتار کیا جائے۔
تازہ ترین