• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن2022ء میں شیڈول کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کی دوڑ سے دستبردار

لندن (نیوز ڈیسک)لندن نے2022ء میں شیڈول کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کی دوڑ سے دستبرداری اختیار کرلی۔ لندن کی دستبرداری کے بعد برمنگھم اور لیورپول میگا گیمز کی میزبانی کے لئے مضبوط امیدوار بن گئے۔ آسٹریلیا، کینیڈا اور ملائیشیا بھی میگا گیمز کی میزبانی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ تاہم حتمی فیصلہ سال کے آخر میں کیا جائے گا۔ کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن نے لندن کی میگا گیمز کی میزبانی کی دوڑ سے دستبرداری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے، ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ لندن اور ڈربن کی دستبرداری کے باوجود ابھی بھی برطانیہ کے کئی شہوں سمیت مختلف ممالک میزبانی میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
تازہ ترین