اسلام آباد (نمائندہ جنگ) راولپنڈی اسلام آباد اور مضافات میں جمعہ کی شام شدید آندھی چلی ، راولپنڈی میں آندھی کی رفتار 92جبکہ اسلام آباد میں 55کلومیٹر فی گھنٹہ رہی،محکمہ موسمیات کےمطابق سندھ اور جنوبی پنجاب میں سورج آگ برساتا رہا،دادو اور لاڑکانہ کا درجہ حرارت 49ڈگری سنٹی گریڈ تک بڑھ گیا،گزشتہ روز گڑھی دوپٹہ میں 12جبکہ راولاکوٹ میں 11ملی میٹر بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت سرگودھا،فیصل آباد ، بہاولپور ، فاٹا، خیبر پختونخوا، کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں درجہ حرارت 38لاہور 41اور مری میں 24ڈگری سنٹی گریڈ رہا۔