• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن،کلی جہانگیر اور کلی لقمان میں 14روز بعد مردم شماری کا دوبارہ آغاز

چمن(نورزمان اچکزئی)پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں کے باعث متنازعہ بننے والے پاکستانی سرحدی دیہات کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں 14روز بعد مردم شماری کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے،بے گھرافراد کی واپسی کا سلسلہ بھی جاری ہے ،مردم شماری مکمل ہونے تک سیز فائرمعاہدہ برقرار رہے گا،سرحدی حدود کا تعین تاحال نہیں کیا جا سکا،باب دوستی 15 ویں روز بھی بند ہے، سیکورٹی حکام کے مطابق کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں 5 مئی کی صبح افغان فورسز نے مردم شماری کے ٹیموں پر حملہ کیا تھا جس کے باعث پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان دس گھنٹے تک جھڑپیں جاری رہیں اور اس دوران مردم شماری کا عمل معطل کر دیا گیا تھا اور ہزاروں خاندان نقل مکانی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے تھے ۔
تازہ ترین