• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں کے ڈی اے اراضی پر اسکول کے نام سے تعمیرات مسمار

کراچی (اسٹاف  رپورٹر) کے ڈی اے نے کورنگی میں اسکول کی عمارت قبضہ قرار دے کر مسمار کر دی  ڈی جی کے ڈی اے کے احکامات کی روشنی میں کے ڈی اے اراضی پر قائم تجاوزات کے خلاف بھرپور قوت سے آپریشن جاری ہے، اسی سلسلے میں جمعے کو محکمہ انسداد و تجاوزات کے ڈائریکٹر عبدالقدیر منگی کی سربراہی میں عملے نے کے ڈی اے ایمپلائز سیکٹر 31/-C/2 کورنگی،پلاٹ نمبر ST-1رقبہ تقریباً 1100 مربع گز پر اسکول کے نام سے  ناجائز تعمیرات مقامی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے مسمار کردیں،مذکورہ جگہ پر ناجائز تعمیرات کو ڈھائی ماہ قبل بھی مسمار کیا جاچکا ہے، کارروائی کے دوران اسکول میں کوئی بچہ زیر تعلیم نہیں تھا، کے ڈی اے اراضی پر قبضہ کی غرض سے اسکول تعمیر کیا جارہا تھا، آپریشن کے دوران ڈائریکٹر انکروچمنٹ عبدالقدیر منگی، ایڈیشنل ڈائریکٹر انکروچمنٹ جمیل بلوچ و دیگر افسران موجود تھے ۔ دریں اثنا کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے صارفین کو معلومات کی رسائی کے لئے نئی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید ناصر عباس نے کہا ہے کہ صارفین پلاٹوں کی خریدو فروخت سے قبل معلومات کیلئےکے ڈی اے لینڈ ڈپارٹمنٹ سے رجوع کریں تاکہ کسی بھی دھوکہ دہی یا جعل سازی سے محفوظ رہ سکیں۔
تازہ ترین