• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہ بہار بندرگاہ چلانے کیلئے انڈیا اور ایران میں 10 سالہ معاہدہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)انڈیا نے ایران کے ساتھ چاہ بہار بندرگاہ کی ترقی اور چلانے کے لیے 10 سال کا معاہدہ کر لیا ہے۔ 

نریندر مودی حکومت کا یہ اقدام مشرق وسطیٰ کے اہم ملک کے ساتھ انڈیا کے سٹریٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش ہے۔

ایران کے وزیر برائے روڈز اور اربن ڈیلولپمنٹ مہر دار بزرپوش کا کہنا ہے معاہدے کے مطابق آئی پی جی ایل بندرگارہ پر 12 کروڑ کی سرمایہ کاری کرے گی اور اضافی 25 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ فراہم کی جائے گی جس کے بعد معاہدے کی کل مالیت 37 کروڑ ڈالر ہو جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید