• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: تمام فلٹریشن پلانٹس کا انتظام ایک ہی اتھارٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت آب پاک اتھارٹی سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر میں 5 ہزار 27 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی صورتِ حال پر رپورٹ پیش کی گئی۔

اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں تمام فلٹریشن پلانٹ کا انتظام ایک ہی اتھارٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کھارے پانی والے علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر نئے فلٹریشن پلانٹ لگانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے پنجاب بھر میں غیر فعال اور خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فوری فنکشنل کرنے کا حکم بھی دیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہر علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے جامع پلان طلب کر لیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ شہریو ں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید