صوابی ( نمائندہ جنگ ) ضلع صوابی تھانہ گدون پولیس نے تحریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر دہشت گردوں کے 3اہم سہولت کار وں کو گرفتار کر کے ہینڈ گرنیڈ،و 2عددپستول برآمد کر لیے۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایس پی سرکل ٹوپی اعجاز آبازئی اورایس ایچ او گدون الطاف خان کودوران گشت مخبر نے اطلاع دی کہ علاقے میں چند مشکوک افراد کسی تحریب کاری کا منصوبہ بنا رہے ہیں ،جس پر حکمت عملی کے ساتھ تینوں ملزمان محمد وقاص ولد سید لائق شاہ ،مسلم اللہ ولد ظفر اللہ ساکنان ملک آباد اور عبدالسلام ولد فضل واحد سکنہ تنگی چارسدہ حال کوٹھا نواز آباد جو نور بخت شاہ ولد قدیم شاہ ساکن ملک آباد کے سہولت کار ہیں کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک عدد ہینڈ گرنیڈ 2عدد پستول بمع کارتوس برآمد کرلیے ، بذریعہ کنٹرول روم کو بی ڈی ایس سکواڈ طلب کرکے مزید سرچ کی گئی ۔