• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہری پور اراضی گھپلے،ملزم 7روزہ جسما نی ریمانڈ پر نیب کے حوا لے

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور کی احتساب عدالت نے زیادہ دام وصول کرکے دھوکہ دہی کے ذریعے کم قیمت زمین الاٹ کرکے عوام سے لاکھوں روپے ہڑپ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو 7دن کی جسمانی ریمانڈ پر نیب کے تحویل میں دے دیا ہے احتساب عدالت کے خصوصی جج حافظ نسیم اکبر نے کیس کی سماعت کی اس دوران نیب پراسیکیوٹر حبیب اللہ بیگ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سید تاثیر حسین شاہ ساکن ضلع ہری پور پر الزام ہے کہ اس نے اپنے علاقہ میں مین روڈ کے کنارے مہنگی زمینیں دکھا کر لوگوں سے پیسے وصول کئے اور بعد ازاں انہیں دھوکہ دہی کے ذریعے کم قیمت زمین الاٹ کر دی جس میں اس نے لوگوں سے لاکھوں روپے ہڑپ کر لئے جس کی شکایت ملنے پر نیب نے اسے گزشتہ روز گرفتار کر لیا ہے انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کیلئے اسے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے تحویل میں دیا جائے، پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ اس کیس میں ملک حبیب اور بوستان سمیت چھ اور ملزمان بھی ملوث ہیں فاضل دو رکنی بنچ نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم سید تاثیر کو 7دن کی جسمانی ریمانڈ پر نیب کے تحویل میں دے دیا ہے۔
تازہ ترین