پشاور( کرائم رپورٹر) کوہاٹ روڈ پر ووڈ فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان خاکستر ہو گیا ۔گزشتہ روز امین کالونی کے قریب امین اور ندیم نامی افراد کے لکڑی کے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے لمحوں میں پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیااوروہا ں موجود لاکھوں کی لکڑی اور ٹرکوں کی باڈیاں جل کر خاکستر ہو گئیں ۔ ریسکیو ٹیموں نے طویل جدوجہد کےبعد آگ پر قابو پالیا ۔