بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بہاول پور رانا محمد سلیم افضل کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بہاول پور راؤ محمد شکیل نے بہاول پور کے تمام ٹرانسپورٹ اڈوں کا جائزہ لیا اور مسافروں کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اڈا مالکان کوحکومت کے مقرر کردہ قوانین کے مطابق اڈہ جات پر معذور افراد کے لئے وہیل چیئرز کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔نیز ٹرانسپورٹ اڈوں پر گورنمنٹ آف پنجاب کا ٹال فری نمبر 0800-02345ڈیجیٹل بورڈ پر ڈسپلے کرنے کا بھی حکم دیا۔