• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کمیٹی لورالائی کے ملازمین کی تنخواہوں کی بندش افسوسناک ہے

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)متحدہ لیبر فیڈریشن بلوچستان کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر علی بخش جمالی ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹری بابو غوث بخش ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد زمان عبدالخالق نعمت اللہ خان کاکڑ ودیگر عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں کہاگیا کہ میونسپل کمیٹی ورکرز یونین لورالائی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ناجائز بندش چیئرمین کا سوتیلی ماں جیسا سلوک ناقابل برداشت عمل ہے بی ڈی اے ایمپلائز یونین کے مطالبات اور تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے مطالبات کی حمایت میں کہاگیا کہ گزشتہ ایک ماہ سے زائد ملازمین سراپا احتجاج پر ہیں اور حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں انہوںنے کہا کہ تربت کا واقعہ قابل مذمت اور حکومت کی رٹ کو چیلنج ہے پانچ روز میں بیس سے زائد مزدوروں کو شہید کیاگیا اب ایک اور واقعہ سانحہ مستونگ کا ہے حکمرانوں کو مستعفی ہوناچاہیے انہوںنے مطالبہ کیا کہ میونسپل کمیٹی لورالائی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے۔
تازہ ترین