گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) گزشتہ روز آصف ولید نے 100سے زائد افراد کے ساتھ ریلی نکال کرجی ٹی روڈ بلاک رکھا اور سڑک پر نعرے بازی ،ڈانس اور اسلحہ کی نمائش بھی کی ۔اطلاع پر پولیس نے ملزمان کیخلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج کروادیا اور ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن میاں معظم کی زیرنگرانی ملزمان کی گرفتاری کیلئے 5ٹیمیں تشکیل دیں ۔ بعد ازاں پولیس نے مرکزی ملزم آصف ولید کے بھائی فہد سمیت 5ملزمان ضیاء خالد، محمد وقاص،آصف اور اعجاز کو گرفتار کر لیا ۔