قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ خیبرپخونخوا میں سونامی نے تباہی مچائی، وہاں کے عوام عمران خان سے خوش نہیں ۔
سکھر میں سوئٹ ہوم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ عمران خان جب سندھ میں آئیں تو ایسی تباہی نہیں لےکر آئیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کلبھوشن کے معاملے پر آئین اورقانون کے مطابق فیصلہ کرے اور عالمی دباؤقبول نہ کیا جائے۔
خورشید شاہ نے بتایا کہ لوڈ شیڈنگ کے نام پر عوام کودھوکادیاگیا۔