برمنگھم(نمائندہ جنگ) آستانہ عالیہ بھیرہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمٰن قادری عمرہ کی سعادت اور مقدس مقامات کی زیادت کے بعد واپس برمنگھم پہنچ گئے ۔ ان کے ہمراہ اس مقدس سفر میں صاحبزادہ قاری محمد تنویر اقبال سمیت مختلف اہم شخصیات شامل تھیں۔ سعادت عمرہ کے ساتھ مقدس شہر طائف، بنو سعد، قلعہ خیبر میں بھی مختلف زیارات اور مقدس مقامات پر بھی حاضری دی گئی۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیرمحمد طیب الرحمٰن قادری اور ان کے احباب نے ہندوستان کے نامور روحانی پیشوا غازی ملت حضرت سید ہاشمی میاں سے خصوصی ملاقات کی۔ برمنگھم واپسی پر کثیر تعداد نے صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمٰن قادری کا بھرپور استقبال کیا۔ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر طیب الرحمٰن قادری کا کہنا تھا کہ خانہ کعبہ سمیت سرزمین عرب کی مقدس مقامات اور زیارات پر حاضری سے سکون قلب ملتا ہے۔