• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کیخلاف درخواست نمٹادی گئی

Latest News
لاہور....لاہور ہائی کورٹ نے ساہی وال کول پاور پراجیکٹ کے خلاف درخواست نمٹادی ہے اور ہدایت کی ہے کہ منصوبے کے لیے ماحولیاتی آلودگی کے قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے۔

پی ٹی آئی کے رہنما زبیر نیازی کی جانب سے دائر درخواست میں ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کو چیلنج کیا گیا تھا ،درخواست گزار کے وکیل شیزار ذکاء نے موقف اختیار کیا کہ پراجیکٹ سے ماحولیاتی آلودگی ہوگی جس سے بیماریاں جنم لیں گی۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ پراجیکٹ میں ماحولیاتی آلودگی کے قوانین پر مکمل عمل کیا جائے گا،عدالت نےماحولیاتی آلودگی کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کو نمٹا دیا ۔
تازہ ترین