شانگلہ(نمائندہ جنگ) بشام میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواپرویز خٹک کے جلسہ کے دوران ہوا کے نتیجے میں جلسہ گاہ میں لگے شامیا نے جلسہ گاہ میں موجود لوگوں پر جاگرے جس کے نتیجے میں تین افراد معمولی زخمی بھی ہوئے تا ہم جلسہ گاہ میں موجود پارٹی ورکرز نے گو نواز گو کے نعرے لگاتے ہوئے شامیانوں کو اٹھا کر دوبارہ کھڑا کردیا پرویزخٹک نے تقریر کے دوران اسے ٹینٹ سروس والوں کا قصور قرار دیتے ہوئے انہیں ادائیگی نہ کرنے اور ان پر جرمانہ لگانے کا حکم بھی دیا۔