• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سکھر (بیورو رپورٹ) سائیٹ ایریا کے قریب گوٹھ نہال خان کھوسو کے رہائشی شخص نے اتائی ڈاکٹر کیخلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ نواز احمد کھوسو نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 3دن قبل مجھے بخار ہوا، میں علاقے میں واقع نجی کلینک پر اتائی ڈاکٹر کے پاس گیا جس نے مجھے غلط انجکشن لگایا جس سے میری طبیعت مزید خراب ہوگئی، اب اتائی ڈاکٹر مجھے خاموش رہنے کے لئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ متاثرہ شخص نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت کے افسران سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ اتائی ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی جائے اور سکھر شہر سمیت ضلع بھر میں اتائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔ 
تازہ ترین