سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) صدر سیالکوٹ کے علاقہ موضع پکی کوٹلی میں مکان کے تنازعہ پر طارق، جبار اور2 نامعلوم افراد نے اپنے گھر باہر کھڑے شخص قاسم ارشاد کو پستول کے بٹ اور آہنی شہ مار کر اسے زخمی کردیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔