• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما پرجے آئی ٹی میرٹ کے مطابق فیصلہ کرے، سراج الحق

The Jit Will Decide On Merit Panama Siraj
امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاناماپرجےآئی ٹی میرٹ کے مطابق فیصلہ کرے۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے لوئردیرکے علاقے جندول میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ فیصلہ میرٹ پر نہ ہوا تو پھر عدالتیں چوراہوں پر لگیں گی، چوکوں پر عوامی احتساب ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ظلم کے خلاف عوام کھڑے ہوئے وہاں نظام درست اور حالات ٹھیک ہوگئے۔

سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے،کس قانون کے تحت رپورٹ کو چھپایا جارہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کو فوری سزا دی جائے، بھارتی جاسوس کو سزا ملنے سے بلوچستان اور فاٹا میں حالات بہتر ہوں گے،یہاں امن قائم ہونے سے بھارت کو شکست ہوجائے گی۔
تازہ ترین