• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور، نامعلوم افراد نےسرکاری گاڑی چھین لی، جج الیکشن ٹریبونل کا کارروائی کیلئے ڈی پی اوکو مراسلہ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)  الیکشن ٹریبونل اور ڈپٹی کمشنر آفس کے درمیان سرکاری گاڑی کے تنازع کاانکشاف ہواہے۔جج الیکشن ٹریبونل کی جانب سے ڈی پی او بہاولپورکوایک تحریری مراسلہ جاری کیاگیاہے جس میں بتایاگیاہے کہ ان کوڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے مہیاکی گئی وہیکل انکے ملازم سے 17مئی کو ماڈل ٹاؤن اے سے نامعلو م افراد نے  زبردستی چھین لی ۔ اس حوالے سے فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ،پولیس ذرائع کاکہناہے کہ ڈپٹی کمشنر آفس اور الیکشن ٹریبونل کے درمیان وہیکل کا تنازع ہے تاحال کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں آئی جبکہ دوسری طرف ڈپٹی کمشنر آفس ذرائع کاکہناہے کہ وہیکل گزشتہ تقریبا ایک سال سے الیکشن ٹریبونل کے معزز جج کے زیراستعمال تھی وہیکلز کی شارٹیج کی وجہ سے وہیکل ان سے واپس مانگی گئی ہے۔
تازہ ترین