• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان : بیوی کوقتل کرنیوالے ملزم کوسزائے موت اور جرمانہ

ڈیرہ غازی خان( نمائندہ جنگ ) ابد چلنی کے شبہ میں  بیوی قتل کرنیوالے ملزم کوسزائے موت اور جرمانہ  ،عدم ادائیگی جرمانہ  پرمزید 6ماہ سزا بھگتنا ہوگی ، استغاثہ کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے نواحی علاقہ کالا کے موضع بیٹ سوائی کے رہائشی ملزم محمد عثمان نے 6دسمبر 2014کوتین بچوں کی ماں اپنی بیوی عائشہ بی بی کو بد چلنی کے شبہ میں رات کو سوتے ہوئے گلادبا کر قتل کردیا تھا جس پر پولیس تھانہ کالا نے قتل کا مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا جس کی سماعت مکمل ہونے پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماجد کریم فاروق نے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد عثمان کو سزائے موت اور2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنایا ،اور عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ سزا بھگتنا ہوگی ۔ 
تازہ ترین