سرگودھا (نامہ نگار)جامعہ سرگودھا شعبہ ابلاغیات اور فاؤنٹین ہاؤس سرگودھا کے زیر اہتمام ذہنی ونفسیاتی امراض کے حوالے سے خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈین فیکلٹی آرٹس اینڈلا ڈاکٹر نواز محسود، ایم ایس فاؤنٹین ہاؤس پاکستان ڈاکٹر سید عمران مرتضیٰ،ایڈمنسٹریٹر فاؤنٹین ہاؤس سرگودھا سلمان خالد،عبدالرحمٰن قیصر، سائیکالوجسٹ مس مریم،مس ایمن اور مس مہرین ودیگر نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں ذہنی و نفسیاتی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ آبادی ڈپریشن کا شکار ہے۔غربت، بے روزگاری، تعلیم و شعور کی کمی، ادھوری خواہشات کی وجہ سے لوگ ڈپریشن کی خطرناک بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں۔یہ بیماریاں براہ راست دل و دماغ پر اثر انداز ہوتی ہیں۔کل کی فکر میں مبتلا ہونے کی بجائے آج کو بہتر بنائیں، شکر گزاری کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔ ذہنی ونفسیاتی امراض قابل علاج امراض ہیں۔ اس موقع پر شعبہ ابلاغیات کےطلبہ کی بنائی گئی ڈاکیو منٹری بھی دکھائی گئی۔